لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے 14 اگست 2020 کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جشن آزادی کے موقع نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔نمائشی ہاکی میچ آج دوپہر 4 بج کر 45 منٹ پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں برگیڈیئر ریٹائرڈ ایم ایچ عاطف الیون بمقابلہ بریگیڈیئر عبدالحمید الیون کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی محمد خالد محمود سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن ہونگے ۔ اس موقع پر شجر کاری بھی کی جائے گی۔ یوم آزادی کیک کی تقریب ہو گی جبکہ بج کر 45 منٹ پر نمائشی میچ کا آغازہو گا۔