مکرمی !وطن عزیز پاکستان میں تقریباً 76 لاکھ افراد منشیات کے عادی ہیں، ان میں سے تقریباً 78 فی صد مرد جبکہ 22فی صد خواتین شامل ہیں۔اسی طرح دنیا میں اندازاً بیس کروڑ افراد منشیات استعمال کررہے ہیں۔یورپی ممالک میں75فی صد افراد ذہنی اور دیگر امراض میں وقتی سکون کیلئے منشیات کا استعمال کررہے ہیں۔ اسلام نے منشیات کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے لیکن اس کے باوجود منشیات ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔منشیات کی لت نے کئی افراد کی جانیں نگل لیں ہیں اوراس سے متعدد گھرانے تباہ ہوگئے ۔اب تومنشیات سے تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ بلوچستان کی اکثریت لوگ منشیات کے استعمال سے نفرت کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ صوبہ بلوچستان کی خواتین بھی منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔ صوبہ بلوچستان کے ضلع کچ کے گائوں بلیدہ کی خواتین نے منشیات کے اڈوں کو آگ لگادی تھی ۔اس کے بعد مذکورہ گائوں میں سب افراد نے فیصلہ کیا کہ گائوں بلیدہ میں کوئی بھی شخص منشیات استعمال یا فروخت نہیں کرے گا۔اسی طرح وطن عزیز پاکستان کے سب شہریوں کو اپنے وسیب کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سعی کرنی چاہیے۔ (خالد خان کالاباغ)