کراچی(شوبز ڈیسک)مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’سنو چندا‘ کی اداکارہ اقراء عزیز اور اُن کے شوہر اداکار و میزبان یاسر حسین کی ایک تصویر پر صارف نے ’’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘ کا کمنٹ کر ڈالا جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقراء عزیز نے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں، جن میں وہ یاسر حسین کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔ ان دونوں کی یہ تصاویر اُس وقت لی گئیں تھیں جب وہ شمالی علاقہ جات کی سیر سپاٹوں میں مصروف تھے ۔اقراء عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 18 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔