لاہور( سپورٹس رپورٹر) عالمی نمبر ون ٹی ٹونٹی بلے باز بابر اعظم نے اپنے بیٹ کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کر دیئے ۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کے بعد ایک انٹرویو میں کہا وہ ایک بیٹ استعمال نہیں کرتے ، ہر فارمیٹ کیلئے الگ الگ بلے ہیں ۔ بابر اعظم کے بقول وہ ہر ٹور پر کم از کم 7 بلے ساتھ لے کر جاتے ہیں، 3 بیٹ پریکٹس کے لیے اور باقی 4 میچ کے لیے مختص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم سیریز کا آخری میچ جیت کر کلین سویپ کریں گی۔