لودھراں( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) معروف گلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ ہر آفر پر سب سے پہلے معیار کا تعین کرتی ہوں۔ میگھا نے نمائندہ 92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جب بھی کوئی آفر ہوتی ہے سب سے پہلے معیار پر غور کرتی ہوں اور ساتھ یہ دیکھتی ہوں کہ میرے کام کا معیار کیا ہے ، اس کے بعد فیصلہ کرتی ہوں کہ مجھے اس پروجیکٹ کا حصہ بننا ہے یا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا میں قدم رکھا تو ایک ہی بات میرے ذہن میں تھی کہ اپنا کام نہایت ایمانداری سے کرنا ہے ، اسی ارادے کے ساتھ میں نے اپنا فنی سفر شروع کیا، آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔ میں آج بھی اپنے کام کو محنت اور لگن کے ساتھ انجام دیتی ہوں اور اﷲ پاک کی خاص کرم نوازی ہے کہ میرے کام کو ہمیشہ ناظرین نے پسند کیا۔ استاد شیر میانداد قوال کے صوفی سٹوڈیو میں کام بہت اچھا ہے ، ان کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہی ہوں۔ استاد شیر میانداد قوال کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔