کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کے مشیربرائے جیل خانہ جات اعجازجاکھرانی کے گھر پرنیب چھاپے کی مذمت کی ہے ۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہاسیاسی انتقام اور مخالفین کو نشانہ بنانا اس حکومت کی روایت بن گئی ہے ،نیب نے ایک بارپھرخواتین اوربچوں کیلئے اپنے نامناسب رویے کوثابت کیاہے ۔