لاہور(خبرنگارخصوصی)سیکرٹری لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ ندیم ارشاد کیانی نے محکمہ لائیو سٹاک میں آن لائن اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز نے شرکت کیِ سیکرٹری لائیو سٹاک نے ڈویڑنل ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز کو محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی ، سیکرٹری لائے و سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے کہا کہ ویٹرنری ہسپتال کا عملہ ہسپتال میں ہی کیٹل فارمرز کو علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔ فیلڈ سٹاف فارمرز کو کورونا وائرس کے تدارک بارے معلومات فراہم کریں۔ فیلڈ سٹاف حفاظتی ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ گھروں میں رہیں اور حکومتی ہدایات پہ عمل کریں۔