لاہور ( سپیشل رپورٹر ) انویسٹی گیشن پولیس ریس کورس نے ایک ماہ قبل 55سالہ سکیورٹی گارڈ قلندر حسین کے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے ملزم عمران کو گرفتار کر لیا ہے ۔ عمران نے انکشاف کیا کہ اس کی قلندر حسین کے ساتھ کافی عرصہ سے دوستی تھی اورہم دونوں اکثر اکٹھے نشہ وغیرہ کیا کرتے تھے ۔ وقوعہ کے روز میں نے رقم لوٹنے کی غرض سے اسے قتل کردیا مگر اس کے پرس سے صرف 900 روپے نکلے ۔ پولیس نے ملزم عمران کی نشاندہی پر مقتول کی ڈیڈ باڈی اور آلہ قتل رسی وغیرہ برآمد کر لی گئی ہے ۔