مکرمی! شہر کی ساری سبزی اور فروٹ منڈیاں نیچی ہیں جس سے اردگرد گرد آبادی کا سارا بارش کا پانی منڈی میں جمع ہو جاتا ہے۔ سبزیاں اور پھل پانی میں تیرنے لگتے ہیں۔ تاجروں کو لاکھوں کا نقصان ہوتا ہے۔ ہفتہ بھر بارش کا پانی نہیں سوکھتا۔ کیچڑ میں منڈی جانا انسانیت کی توہین ہے۔ لوگ ادھر ہی پیشاب کرتے ہیں۔ اتنا تعفن ہوتا ہے۔ برائے مہربانی شہر کی ساری منڈیاں اونچی اور گٹر بنائے جائیں تا کہ بارش کا پانی جمع نہ ہو۔ ہر داخلی راستے پر لیٹرین بنائی جائیں۔ (ایم۔وائی ناز، لاہور)