لاہور( شوبز ڈیسک) تھیٹر کے فنکاروں اور ہنر مندوں کوعید الائونس دینے کا مطالبہ کر دیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھیٹرکے فنکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال سے کام بند ہونے کی وجہ سے فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں لیکن حکومت نے ہمارے سر پر ہاتھ نہیں رکھا ۔ مطالبہ ہے کہ حکومت سٹیج سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور ہنر مندوں کی فہرست مرتب کرے اور انہیں عید کی مناسبت سے الائونس دیا جائے ۔