واشنگٹن(ویب ڈیسک)حال ہی میں امریکہ کے ایک ریسٹورنٹ کی میزوں پر 1940 کے سٹائل کے مجسموں کو رکھا گیا ہے جو کہ ریسٹورنٹ کھلنے کے بعد سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے یہاں مجسمے بھی رکھ دیے ہیں تاکہ ان کی وجہ سے اصل لوگ دور بیٹھ سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت لوگوں کو باہر نکلنے اور ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کا بے حد دل چاہ رہا ہو گا اور ایسے میں یہ مجسمے لوگوں کی کمی کو پورا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔