اسلام آباد (وقائع نگار) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کیپٹن (ر) صفدر نے گرفتاری کے دوران اپنے ذاتی کیمرہ مین سے ویڈیو بنوائی اور کہا اس کو وائرل کردو ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاہم نے اگر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پکڑنا ہوتا تو کئی اور طریقوں سے پکڑا جا سکتا تھا ، اسی واقعے پر پیپلزپارٹی کے کہنے کی وجہ سے سندھ پولیس کے افسران نے چھٹی کی درخواستیں دیں ۔منہ بولے بہن بھائی نے یا تو ایک دوسرے سے بدلہ لیا یا پھر کوئی اور منصوبہ تھا ، کیونکہ ان کی گرفتاری پر بھارتی میڈیا نے فائدہ اٹھایا ، بھارتی میڈیا پر پاکستان میں خانہ جنگی کی خبریں چلیں۔