نیو یارک(ویب ڈیسک)کھلکھلا کر ہنستی ہوئی ایک چھوٹی سی بچی اور اس کے والد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے جو شاید آپ کو بھی مسکرانے پر مجبور کردے ۔ یہ پیاری سی بچی جس کی عمر بظاہر چند ماہ کی نظر آرہی ہے وہ اس وقت کھلکھلا کر ہنستی جب اس کے والد اسے بچوں کی ایک کتاب سے کچھ پڑھ کر سناتے ہیں۔یہ ویڈیو تھوڑی ہی دیر میں وائرل ہوئی اور کئی ہزار افراد نے اس دیکھا۔ویڈیو میں بچی کے والد اسے چلڈرن بک میں موجود مختلف کرداروں مکی مائوز، گوفی، مینی مائوز اور دیگر کی آوازیں نکال کر سناتے ہیں جس پر یہ کمسن بچی بے تحاشا ہنستی ہے ۔