راولپنڈی(رپورٹر92نیوز)راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ میں مطلوب133افراد کی فہرست مرتب کر لی جو بیرون ملک سے آنے کے بعد اپنے رہائشی پتوں پر موجود نہیں پائے گئے جن کی تلاش کیلئے انتظامیہ نے ان افراد کی فہرست مرتب کر کے ان کی تلاش کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد مانگ لی ہے ۔ ان مردو خواتین کے پاسپورٹ نمبر اور مکمل رہائشی ایڈریس بھی دیئے گئے ہیں ۔ان افراد میں زیادہ کا تعلق اڈیالہ روڈ، علی ٹاؤن، گلشن آباد، کلری، نئی آبادی، جراہی، منور کالونی، ڈھوک میرااور بحریہ ٹاؤن کے تین مختلف فیزز سے بتایا گیا ہے ۔