لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار میں ائیر کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کا تیسرا روز، ائیر کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک پر انیوالے وکلاء اور شہریوں میں 400 ماسک تقسیم اور آگاہی پمفلٹس بھی دئیے گئے ، کلائمیٹ چینج کونسل پاکستان کے ممبر رافے عالم نے ڈیسک کا دورہ کیا ائیر کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک پر وکلاء اور شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، کلائمیٹ چینج کونسل پاکستان کے ممبر رافے عالم نے بھی ائیر کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کا دورہ کیا، رافے عالم کا کہناہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے لوگوں میں کئی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، ائیر کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک سے وکلاء اور شہریوں کو آگاہی مل رہی ہے ،اشفاق احمد کھرل چیئرمین ماحولیاتی کمیٹی ہائیکورٹ بار کا کہناہے کہ ڈیسک پر وکلاء اور شہریوں کو ماسک بھی دیئے جارہے ہیں ، ائیر کوالٹی اینڈ سموگ کے حوالے سے ڈیسک 25 اکتوبر تک لگایا گیا ہے ۔