راہوالی (نامہ نگار ) رحیم یار خاں کا رہائشی ڈرائیور ارشد شاہ اپنے ٹرک پر دینہ سے بجری لوڈ کر کے راہوالی لایا دربار پیروشہید کے بلمقابل زیرتعمیر سڑک پر بجری اتاری اور ٹرک ریورس کرتے ہوئے عقبی باڈی اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے چھو گئی جس سے تار ٹوٹ کر ٹرک پر گر گئی جس میں کرنٹ آنے سے ڈرائیور ارشد شاہ جو پانچ بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا کلینر خالد محمود معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔