لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کے ٹو کے پہاڑ کو سر کرنے کا پروگرام بنا لیا ۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میری بچپن سے ہی بلندی پر پرواز کرنے کی خواہش تھی جسے عملی جامعہ پہنانے کے لئے میں نے چھوٹا طیارہ اڑانے کی تربیت بھی حاصل کر رکھی ہے ۔میری اولین ترجیح چاند پر جانے کی ہے مگر ابھی یہ خواب تھوڑا سا دور ہے تاہم میں نے دنیا کی خطرناک پہاڑ کے ٹو کو سر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ سال میں اپنے اس خواب کی تکمیل کو مکمل کر لوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اتنی کم عمری میں ملنے والی کامیابیاں میری محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔