گجرات(92 نیوزرپورٹ)بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے اور اس نے پاکستان میں دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے ساتھ غباروں کے ذریعہ مختلف ڈیوائسز بھی بھیج دیں، گجرات میں ٹانڈہ ککرالی کے علاقے میں بھارت کی بھیجی گئی ڈیوائسز برآمد ہوگئیں، یہ ڈیوائسز موسمی حالات اور پانی کی گہرائی جانچتی ہیں، سول ڈیفنس حکام نے ڈیوائسز قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔