راجن پور(نامہ نگار) تھانہ سٹی راجن پور کی حدود میں واقع بسم اللہ کالونی کے رہائشی محمد اشرف نے اپنی 14 سالہ سوتیلی بیٹی سے زبردستی نکاح کر لیا۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق 27/8/19 کو زبردستی میرا نکاح پڑھا دیا گیا ۔پولیس نے لڑکی کے بیان پر محمداشرف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔