فیصل آباد(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد نے پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ راجہ ریاض نے چارج سنبھالا تھا اور نہ ہی دیگر مراعات حاصل کی تھیں۔ اس حوالے سے راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ استعفیٰ مرضی سے دیا ، یہ عہدہ کسی حقدار کو ملنا چاہیے ۔ میرا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ، اپنا وقت حلقہ کے عوام کے لئے وقف کرنا چاہتا ہوں۔