سڈنی( نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے سفاری پارک میں مادہ چمپینزی کی اپنے بچے کیساتھ کھیلنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ مادہ چمپینزی اپنے بچے کو گد گدانے کے ساتھ اسے ہوا میں اچھال کر بھی لطف اندوز کرارہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے ۔صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ جانور ہو یا انسان یہ قدرتی عمل ہے کہ ماں کے دل میں اپنے بچے کیلئے بے پناہ محبت ہوتی ہے ۔