لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود ریٹائرڈ انسپکٹر کو مراعات اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر سی سی پی او لاہور کو دو روز میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا حکم دیدیا جسٹس امیر بھٹی نے ریٹائرڈ انسپکٹر جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔