لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی انڈر 19 ٹیموں کے ٹرائلز شیڈول میں سنگین غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں ایک جیسے ریجنز شامل کردیئے گئے ۔ بلوچستان میں کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی ریجنز شامل ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بہاولپور اور ملتان ریجنز کے منتخب کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہونا ہیں ۔جاری شیڈول میں بلوچستان اور جنوبی پنجاب دونوں مقامات پر ڈیرہ مراد جمالی اور کوئٹہ ریجن کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز شیڈول کردئیے گئے ۔