پشاور(92نیوز)مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار اور حکمرانی کی مثالیں دینے والے آج انصاف دینے میں کیوں ناکام ہوگئے ہیں،عمرزئی چارسدہ کے خاندان کے سر پر دست شفقت کیوں نہیں رکھا اورانہیں فی الفورانصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کیوں نہیں اٹھائے ،انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجاتااورجس ظالم نے ایک ماں کے تین بیٹوں کوبیدردی سے قتل کیااسے پروٹوکول کیساتھ باہربھیجاگیا ،آج اس ظالم انسان کی حفاظت بھی کی جارہی ہے ۔ان خیالات اظہارانہوں نے چارسدہ عمرزئی میں تین بھائیوں کی والدہ کیساتھ اظہار ہمدردی کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا۔