ملتان (جنرل رپورٹر) تھانہ الپہ کے علاقے نواں بھٹہ میں مخالفین نے دس سالہ بچے کی دو انگلیاں کاٹ دیں اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی انگلیاں کسی کے وار سے کاٹی گئیں،دس سالہ بچے واصف کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ کسی کا وار خاندانی تنازع پر 8 سالہ مزمل نے کیا دونوں خاندانوں میں راستہ کا تنازع چل رہا تھ،واصف کے والد محمد اعظم نے پولیس کو بیان دیا کہ واصف کے ماموں اللہ دتا نے اپنے بیٹے مزمل کو واصف کی انگلیاں کاٹنے کا کہا ۔ پولیس نے آٹھ سالہ مزمل کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ۔