کراچی (سٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر کی 47ویں برسی آج منائی گی ۔ کراچی سمیت مختلف شہروں میں تقریبات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔وہ شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے ، راشد منہاس 17فروری 1951ء کوکراچی میں پیدا ہوئے ،وہ اگست1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے ، 20اگست1971ء کو ان کی تربیتی پرواز تھی ، انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہوااور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا تاہم راشد منہاس نے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ کر وطن پر جان قربان کردی اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔