چندی گڑھ(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی شاہد آفریدی کی انسان دوستی جذبے کے معترف ہوگئے ۔سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے انسانیت کے لیے کیے جارہے فلاحی کاموں(راشن تقسیم) کو سراہا ہے ۔اپنے پیغام میں بھارتی سپنرنے کہا کہ شاہد آفریدی عوام کے لیے بہترین کام کررہے ہیں، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے ۔شاہد آفریدی نے بھی اپنے پیغام میں ہربھجن سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے اور کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پوری دنیا کومتحد ہونا پڑے گا۔