نئی دہلی ( آن لائن ) بھارتی فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا نے کہا ہے کہ رافیل طیارے برصغیر میں سب سے بہترین جنگی طیارے ہونگے ، ایک بار رافیل طیارے آ جائیں تو پھر پاکستان ایل او سی اور سرحد پر آنے کی جرات بھی نہیں کریگا۔ بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بی ایس دھنوا نے مزید کہا رافیل ہمارے فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنائیں گے ، ہم طیاروں میں اس طرح کی صلاحیت پیدا کر رہے ہیں جس کا جواب دینا پاکستان کیلئے مشکل ہو جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا ہمیں ستمبر میں رافیل طیارے ملیں گے جس سے ہماری جنگی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ ہو گا اور یہ طیارے پاکستان اور بھارت کے پاس موجود بہترین طیاروں میں سب سے اوپر ہوں گے ۔