لاہور(سٹاف رپورٹر) تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی نے نریندرمودی کہ اس بیان پر کہ ہندوستان گوتم بدھ کی سرزمین ہے پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا سرزمین ہند اﷲ جل جلالہ اور اﷲ کے رسول حضرت محمدﷺ کی سرزمین ہے ۔رام کرشنا،گوتم بدھ، مہاتما گاندھی کا سرزمین ہندسے کوئی تعلق نہیں ہے ۔بخاری شریف کی حدیث کے مطابق سرزمین ہند سمیت ساری زمین اﷲ اور اس کے رسول ﷺ کی ہے ۔مودی اور اسے کے گماشتے کہیں زمین کا وہ چپہ ڈھونڈیں اور وہاں رہیں جو گوتم بدھ اور رام کرشنا نے پیدا کی ہو۔