لاہور(کلچرل رپورٹر)ہدایتکار دلاور ملک اور پروڈیوسر خرم ریاض کی ڈرامہ سیریز’’جی ٹی روڈ‘‘16 اکتوبر کو نجی چینل سے آن ائیر ہوگی۔جس کی کاسٹ میں سنیئر اداکارہ اسماء عباس، شائستہ جبیں،خالد بٹ، کاشف محمود،میمونہ قدوس،سنبل شاہد،ثمینہ بٹ، عثمان راج، اجمل دیوان،فریحہ وسیم ، سعد وقاص،فائزہ مصطفی، افراء خان،عنائیت اور اعجاز اسلم سمیت دیگر شامل ہیں۔اداکارہ اسماء عباس نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’جی ٹی روڈ‘‘معاشرتی رویوں اور رشتوں کی عکاسی کرتی ہوئی ڈرامہ سیریز ہے جس کے ہرکردار کی اپنی ایک انفرادیت اور کہانی ہے ۔موجودہ دور میں جہاں رشتوں کی اہمیت کو نظر انداز کرتے ہوئے ہر کوئی اپنی ذات کو ہی فوکس کئے ہوئے ہے ۔اس سیریز میں انہی رشتوں اور احساسات کے بارے میں بتانے کی کوشش کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا کردار ایسی بیوی اور ماں کا ہے جس کا سب کچھ اس کا شوہر اور بچے ہیں۔