لاہور(سپیشل رپورٹر) رانا ثناء اﷲ کیس میں اے این ایف کے سرکاری وکیل پر قاتلانہ حملہ کیاگیا جس میں وہ بال بال بچ گئے ۔ لبرٹی چو ک کے نزدیک نا معلو م افراد کی جا نب سے اے این ایف کے سرکاری وکیل پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ گلبرگ لاہور میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کردیا گیا۔ سرکاری وکیل کاشف جاوید نے الزام عا ئد کیا کہ وہ ممبر نیشنل اسمبلی رانا ثناء اﷲ کے کیس کی پیروی کر رہاہے ، مشکوک افراد کی طرف سے گزشتہ کئی روز سے پیچھا کیا جا رہا تھا اور دھمکیاں بھی دی جارہی تھی۔ اتو ار اور پیر کی درمیا نی شب لبرٹی کے قریب سفید کرولا 18 /147- LEE کار نے میرا پیچھا کیا اور کار میں ٹکر مار دی،حادثہ میں کار کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا اور میں بال بال بچ گیا اور لوگوں کا ہجوم دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے جلد کار سوار ملزمان کو گرفتار کرلیاجائیگا۔