فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گذشتہ روز بھی سابق صو بائی وزیر قانون کے داماد اور ساتھیوں کے خلاف دو بھائیوں کے قتل کا چالان عدا لت میں پیش نہ کیا جا سکا ، گذشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدا لت میں تھانہ سمن آ باد کے مشہور آ صف بٹ مقدمہ قتل کی سماعت ہوئی جس کے دوران پولیس کی طرف سے ایک بار پھر مقدمہ قتل کا چا لان پیش نہیں کیا جا سکا ہے انسداد دہشت گردی کی عدا لت کے سپیشل جج شہزاد حسین نے مقدمہ کی سماعت کیلئے 10 نومبر تا ریخ مقرر کرتے ہو ئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ تا ریخ مقررہ پر مقدمہ کا چالان عدا لت میں پیش کرے ۔