فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) سابق صو بائی وزیر قانون را نا ثناء اﷲ خان کی گرفتاری کے بعد حساس ادارے کی خصوصی ٹیم نے انکے حلقہ میں موجود منشیات فروشوں کا ریکارڈ،انکی سیاسی وابستگی اور دیگر معلومات حا صل کر لی ہیں۔ذرائع کے مطابق تفصیلات میں انکے حلقہ میں موجود منشیات فروشوں کا نام، مکمل پتہ ، انکی سیاسی وابستگی ، رہن سہن اور دیگر کوائف شامل ہیں۔ ان منشیات فروشوں کے خلاف کسی بھی وقت کریک ڈاؤن کرکے گرفتار کیا جا ئے گا اور پشت پناہی کر نے والوں کی معلومات حاصل کی جائینگی۔