اسلام آباد(خبر نگار،سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ،نیٹ نیوز) اے این ایف نے ن لیگ کے رہنما راناثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے درخواست میں موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کو حقائق اور قانون کے متصادم ضمانت دی، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ نہ صرف ٹرائل پر اثر انداز ہوگا بلکہ اعلیٰ عدلیہ کے طے شدہ اصولوں سے متصادم بھی ہے ۔ اے این ایف کے مطابق منشیات بر آمدگی کے وقت لاہور ٹول پلازہ پر نقص امن کے خدشہ کے باعث رانا ثنا اللہ کو ریجنل آفس میں منتقل کرکے قانونی کارروائی مکمل کی گئی،رانا ثنا کی ضمانت کا حکم واپس لے کر انہیں اے این ایف کی تحویل میں دیا جائے ، ملزم کا جیل سے باہر رہنا ٹرائل اور مقدمہ کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔