راہوالی(نامہ نگار)راہوالی میں تھانہ کینٹ کے گاؤں روپو سالار میں اوباش نے آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا ، ظفراﷲکی بیوی رقیہ بی بی اپنی آٹھ سالہ بیٹی سعدیہ کو ساتھ لے کر مویشیوں والی حویلی میں کام کاج کر نے گئی ، جہاں اسی گاؤں کے اوباش آفتاب سعدیہ کو ورغلا کر قریبی حویلی میں لے گیا ، جب کافی دیر بعد ماں کو بچی نظر نہ آئی تو اس نے اپنے دیگر عزیزوں کے ہمراہ تلاش شروع کردی ، قریبی حویلی جس کے ایک کمر ے کا دروازہ کھلا ہوا تھا ، وہاں دیکھا ملزم آفتاب تھا اور انہیں دیکھتے ہی فرار ہوگیا، بچی کے گلے میں کپڑے سے پھندا تھا اور جاں بحق ہو چکی تھی ، پولیس نے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔