لاہور(نمائندہ خصوصی سے ، کر ائم ر پو ر ٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پنجاب نے 9اعلی انتظامی افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ، فیصل آباد اور راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر ز اورمتعدد سیکرٹریز کے تبادلے کردیئے گئے ۔ سیکرٹری انڈسٹریز طاہر خورشید کو سیکرٹری مواصلات و تعمیرات تعینات کرنے ، ان کے پیش رو محمد شہر یار سلطان کو کورس میں شرکت کی غرض سے افسر بکار خاص بنانے ، سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر)محمد آ صف کوکورس میں شرکت کی غرض سے افسر بکار خاص بنانے ، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کیپٹن (ر)محمود احمد کو سیکرٹری جنگلات کا اضافی چارج دینے ، چیئر مین پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ کیپٹن (ر)محمد ظفر اقبال کو تبدیل کر کے سیکرٹری انڈسٹریز تعینات کر نے ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چودھری محمد علی رندھاوہ کوتبدیل کر کے افسر بکار خاص بنانے ،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سردار سیف اﷲ خان ڈوگر کوتبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی لگانے کے ساتھ اے ڈی سی (ریوینو)فیصل آباد محمد طارق خان کو ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔ ریحانہ فرحت ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹرز سرگودھا کو آفیشیٹنگ بنیادوں پر گریڈ19میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔با با فرید شکر گنج مزار پر آئے بزرگ شہری پر تشدد کے معاملہ پر د فتر بیٹھے ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار پوسٹنگ سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔آ ئی جی پنجا ب نے گز شتہ روز ڈی پی او پا کپتن عبا دت نثا ر کو سینٹرل پو لیس آفس رپو ر ٹ کر نے کا تحر یر ی حکم دیا ہے جبکہ ایس پی انو سٹی گیشن سلیم احد کو اضافی چا رج دیدہا ہے ۔