راولپنڈی، اسلام آباد (رپورٹر92نیوز،سٹاف رپورٹر) تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان میں 2متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے واقعہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4ہو گئی ، جبکہ 11 زخمیوں میں سے 8افراد تشویشناک حالت میں بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔دوسری جانب پولیس نے مقتول حمزہ کے والد زاہد محمود کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، قتل ، اقدام قتل اور بلوے کی دفعات کے تحت یہ مقدمہ19نامزد ملزمان سمیت 4نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی پولیس نے 2ملزمان گرفتار کر لئے ہیں ، باقی نامزد ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے کاروائی کا آغاز کر دیا ۔