لاہور(کر ائم رپورٹر)راوی روڈجنگلات کالونی سے نامعلوم 65سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق 65سالہ مقتو ل کے جسم پرتشددکے نشانات موجودہیں، مقتو ل کو ن تھا اور کن وجو ہا ت کی بنا پر اسے قتل کیا گیا را ت گئے اس اندھی ہلا کت کا سرا غ نہیں لگ سکا تھا ۔ فرانزک ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرشواہداکٹھے کر لیئے ، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی اور قانونی کارروائی کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے ۔