لاہور(اپنے رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر متحرک ہے ۔ ڈ ی سی دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کارروائی کر کے جعلی ہینڈ سینی ٹائزر کی 16 ہزار بوتل کو ضبط کر لیا گیا،راوی ٹول پلازہ پر کارروائی کی گئی،ٹرک پر سینیٹائزر کی بوتلیں لے جائی جا رہی تھیں اس ٹرک کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے اورٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ قانون کے مطابق ٹرک ڈرائیور کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ڈی سی دانش افضال نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں بلکہ اس مشکل اور کڑے وقت میں مددگار ثابت ہوں۔