نیویارک( ویب ڈیسک) نیویارک سٹیٹ کے ایک کتے کو ایک کار نے ٹکر ماری تو کتا گاڑی کے نیچے آنے کی بجائے اس کے بمپر اور فرنٹ گِرل کے بیچ میں پھنس گیا۔ حیرت انگیز طور پر یہ کتا کار کے سفر کے دوران 45 منٹ بعد بھی زندہ رہا۔روٹر ڈام پولیس کا کہنا ہے کہ البانے میں کوکو نامی کتے کو ایک کار نے ٹکر ماری۔ کار کی ڈرائیو نے گاڑی سے باہر نکل کر دیکھا تو انہیں معمولی نقصان نظر آیا جبکہ بمبپر میں پھنسے کتے کو وہ نہ دیکھ سکیں۔ اس کے بعد وہ 45 منٹ تک گاڑی کو ڈرائیو کر کے روٹرڈام لے آئیں تو یہاں انہیں بمپر کے ساتھ پھنسا ہوا چھوٹا کتا نظر آگیا۔ روٹرڈام پولیس کے لیفٹیننٹ جیفرے کولنز کا کہنا ہے کہ اُن کے افسروں نے بمپر کو دبایا تو کتا باہر نکل آیا۔کوکو کی مالک کیتھلین ڈیوس نے بتایا کہ کوکو باڑ کو پھلانگ کر باہر چلا گیا تھا۔ڈیوس نے بتایا کہ کوکو کی ہڈیاں ٹوٹ چکی تھی، اب وہ 4 ہزار ڈالر جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ کوکو کی سرجری کا بل ادا کیا جا سکے ۔