ویانا( سپورٹس ڈیسک )فارمولا ون ریسز منتظمین نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر بھی ریسز جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کی عالمی وبا کے سبب وسط مارچ سے معطل فارمولا ون سیزن 5 جولائی سے آسٹریا میں شروع ہوگا ۔چیف ایگزیکٹو چیز کیری کے مطابق ڈرائیور کا کوویڈ 19ٹیسٹ مثبت آنے پر ریس منسوخ نہیں کریں گے ، کسی ایک شخص کی وجہ سے ریسز کو ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔پازیٹو آنے والے ڈرائیور کو قرنطینہ کرنے کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ہوٹل کی سہولت بھی دی جائیگی جبکہ وائرس سے متاثرہ ڈرائیور کے متبادل ڈرائیور کا بھی انتظام کیا جائیگا تاکہ ایونٹ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔مجموعی طور پر آٹھ فارمولا ون ریسز کا شیڈول تیار کیا گیا ہے ۔