لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کی خوبرو اداکارہ رباب ہاشم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔رباب ہاشم کی جانب سے اپنے نئے فوٹو شوٹ سے چند تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں، سیاہ رنگ کے لباس میں رباب ہاشم نہایت حسین اور پر وقار نظر آ رہی ہیں۔ارباب ہاشم اپنی ان نئی تصاویر پر اپنے مداحوں اور فالوورز سے خوب تعریفیں بھی بٹور رہی ہیں۔