کراچی (کلچرل رپورٹر) بڑھتی ہوئی ریٹنگ کے ساتھ ختم ہوتے بلاک بسٹر ڈرامہ’’کم ظرف‘‘میں مرکزی کردار اداکرنیوالی رباب ہاشم ایک بار پھر سیونتھ سکائی پروڈکشنز کی پیش کردہ ڈرامہ سیریل ’’میرے محسن‘‘میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔یاد رہے کہ ’’میرے محسن ‘‘میں تیسراموقع ہے کہ جب رباب ہاشم ، علی فیضان کی ہدایت میں کام کررہی ہیں، وہ اس سے قبل علی فیضان کی ڈائریکشن میں "عشقا وے ،اور پیامن بھائے "میں کام کرچکی ہیں، ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں سید جبران ، صبا حمید، جنان حسین اور مریم نفیس شامل ہیں۔رباب ہاشم نے کہا کہ ’’کم ظرف‘‘ کے حوالے سے 2019 بڑا بہترین سال ثابت ہوا ، اس ڈرامے کی وجہ سے ہرکسی سے بہت پیار اور ستائش ملی ہے ، میں پرجوش ہوں کہ ایک بار پھر ٹیلی ویژن سکرین پر ’’میرے محسن ‘‘ میں مکمل مختلف کردارمیں نظر آونگی۔ اس ڈرامے میں ان کے کردار کی خاصیت یہ ہے کہ جیسے جیسے ڈرامے کی کہانی بڑھتی جائے گی ان کے کردار میں تبدیلی رونما ہوتی دکھائی دے گی، ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرتی ہے ۔