باکو (ویب ڈیسک) آذربائیجان کے ایک کاریگر نے قالین کے خاص ڈیزائنوں سے دنیا کو حیران کردیا ہے ۔ ان کی سب سے عمدہ تخلیق وہ قالین ہے جو اوپر سے بالکل درست لگتا ہے لیکن جیسے ہی ہم نیچے دیکھتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ اس کے رنگ بہہ کر زمین پر پھیل گئے ہیں۔تاہم یہ کام اتنا آسان نہیں کیونکہ روایتی قالین بافی میں اس کا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے اور معمولی غلطی سے سارا کام بگڑ سکتا ہے ۔ اس کام کے ماہر محمد فائق پوری دنیا میں مشہور ہوچکے ہیں اور دلکش رنگوں کے ساتھ خوبصورت تخلیقی ڈیزائن بنارہے ہیں۔وسط ایشیائی ملک آذربائیجان میں قالین بافی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔