چندی گڑھ(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم کے میچ کا بائیکاٹ کرے ۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ’ 16 جون کو پاکستان کے ساتھ ورلڈ کپ کا میچ نہیں کھیلیں، ملک ہمارے لیے پہلے ہے اور ہم اپنی تمام فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’پاکستان سرحد پار دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور یہ حملہ ناقابل یقین حد تک حیران کن تھا‘۔بھارت اگر مانچسٹر میں کھیلے جانے والے میچ کا بائیکاٹ کرتا ہے تو وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے پوائنٹس سے محروم ہوجائے گا لیکن ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔