دھیر کوٹ (این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایبھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اب جنگ ہوئی تو یہ آخری ہوگی اور روایتی نہیں ہوگی۔ اﷲ تعالیٰ نے کشمیر کو پاکستان سے ملانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ہٹلر مودی نے بہت بڑی غلطی کردی ہے ۔سری نگر کی آواز پاکستان کی آواز ہوگی۔ بھارتی مظالم کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جنگ ہوئی تو بھارت کی زمین پر گھاس نہیں اگے گی اور وہاں گھنٹیاں نہیں بجیں گی۔ 11 ماہ تک پاک فوج لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بیٹھی رہی۔شیخ رشید نے کہا اﷲ تعالیٰ نے کشمیر کو پاکستان سے ملانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ہٹلر مودی نے بہت بڑی غلطی کردی ہے ۔ 72 سال سے ہماری فوج آج کے دن کیلئے تیار ہوئی اور اسی دن کی منتظر تھی، آج لائن آف کنٹرول ہے اور نہ ہی شملہ معاہدہ۔انہوں نے کہا میں جانتا ہوں مودی حملہ نہیں کرسکتا کیونکہ اگر اب پاکستان پر حملہ ہوا تویہ آخری جنگ ہوگی۔شمیر کا مسئلہ اب حل ہونا ہے ، دنیا جان لے کشمیری قوم فلسطینی اور بوسنیا کی قوم جیسی نہیں۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب سمجھتے ہیں کشمیر کا معاملہ ایک دو ماہ میں آرپار ہوجائے گا جبکہ میں سمجھتا ہوں یہ معاملہ پانچ سے چھ ماہ میں آرپار ہو جائے گا۔مودی کو غلط فہمی ہے ، فیصلے کا وقت آگیا تو بھارت میں ہر مسلمان کے گھر سے نعرہ تکبیر بلند ہوگا۔ سمندر پار پاکستانیوں سے کہتا ہوں پاکستان کا جھنڈا لے کر باہر نکلیں، ہمیں سفارتکاری کرنی ہے اور مودی کو بھی بے نقاب کرنا ہے ۔شیخ رشید نے کہا چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے اور ہمیں بھی اس کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ۔