اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ تمام حریت قیادت نے ڈرامہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے ،کشمیری نام نہاد بھارتی الیکشن کو نہیں مانتے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا ڈرامہ کر رہی ہے ،انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کر رکھی ہے ،بھارتی فوج نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے ، گھروں پر دھاوا بول کر سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا،کشمیری نام نہاد بھارتی الیکشن کو نہیں مانتے ۔