سڈنی(سپورٹس ڈیسک)ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھارتی ویمنز نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 17رنز سے ہرا دیا،آسٹریلین ویمنز ٹیم 133رنز ہدف کے تعاقب میں 19.5اوورز میں 115رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پونم یادیو اور شیخا پانڈے نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنائے ۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 19.5اوورز میں 115رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔