رانچی( سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگزسٹار بلے باز روہت شرما کی ڈبل سنچری کی بدولت 9 وکٹوں پر 497 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی جبکہ مہمان ٹیم محض 9 رنز پر دو وکٹوں سے محروم ہوگئی۔میچ میں بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے ۔رانچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز روہت شرما نے 117 اور راہانے نے 83 رنز سے دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو بھارت کا سکور 3 وکٹوں پر 224 رنز تھا۔روہت شرما نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 212 رنز بنائے۔جس میں 28 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے ۔