اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے خواجہ آصف کیخلاف 10ارب روپے ہرجانہ کا کیس میں خواجہ آصف کی ٹرائل کورٹ کے عبوری حکم نامے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اﷲ نے جاری حکم نامہ میں خواجہ آصف کو ہدایت کی کہ دو ہفتے میں درخواست پر اعتراضات ختم کریں،دو ہفتے میں اعتراض ختم نہ کئے تو اعتراضات برقرار رہیں گے ۔ خواجہ آصف نے ماتحت عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کا کچھ حصہ ڈیلیٹ کرنے کو چیلنج کر رکھا ہے ۔